ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 14 میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی   

Jun 02, 2025 | 14:43:PM
ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 14 میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں 10 گولڈ سمیت14 میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی۔

بنکاک کے شہر پتایا میں ایشین انڈورروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان شامل تھے۔ پاکستان کے اسد علی نے پانچ گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔

مقبول علی اور ولی خان نے دو دوسونے کے تمغے جیتے۔ محمد شہزاد اور عبدالجبار نے ایک ایک  گولڈ کے ساتھ ایک سلور بھی لیا۔ طیب افتخار نے ایک سلور اورایک برانز میڈل پایا۔

 یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی ، قومی ہیڈ کوچ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

وطن واپسی پر روئنگ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان روِئنگ فیڈریشن کے صدر حمدان نذیر نے ریکارڈ ساز پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روئنگ میں انٹرنیشنل سطح پر پاکستان نے برتری ثابت کردی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں فیڈریشن کوشش کررہی ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل اور کھلاڑیوں کو مزید فارغ دیا جائے۔