پی پی 52 سیالکوٹ میں لیگی امیدوار کی کامیابی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ کی کامیابی پر شکر ادا کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے مسلم لیگ ن پر اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی نواز شریف کی بے مثال قیادت اور وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا ثمر ہے.
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے عوام کا مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ ان کے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے،سیالکوٹ کے عوام کی مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت اور اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں.
دوسری جانب وزیراعلی مریم نوازنے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور شکریہ ادا کرتی ہوں،ان کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کامظاہرہ کیاہے اس پر پورا اتریں گے،ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پربھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے،عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، ثمرات سب تک پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی پاکستان بنگلہ دیش سیریز میں سکیورٹی انتظامات فورسز کی کارکردگی کی تعریف