صا رفین کی علیزے شاہ کے مغربی لباس پر تنقید۔۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں

Jun 02, 2021 | 17:49:PM
 صا رفین کی علیزے شاہ کے مغربی لباس پر تنقید۔۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اداکارہ علیزے شاہ کو اپنی نئی ویڈیو شیئر کرنے کے باعث صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا ، انسٹا گرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو ان کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ انہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ پہلے مداح علیزے شاہ کو پسند کرتے تھے پر اب ایسا نہیں۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے علیزے شاہ نے اپنی معصومیت کھودی۔ ایک اور مداح نے کہا کہ علیزے شاہ اپنی عزت کروانا خود ہی ختم کیا۔ اب اداکارہ ایک بارپھرتنقید کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عا مر لیاقت نے قتل کی کو شش کی ۔۔تیسری بیوی ہونے کی دعو یدا رہانیہ خان کےسنسنی خیز انکشافا ت
دوسری جانب گلوکارہ مومنہ مستحسن نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ احترام کے ساتھ میں آپ سے اتفاق نہیں کرتی وہ اب بھی وہ اب بھی وہی بندی ہے صرف اس نے اپنے آپ کو مختلف انداز میں پیش کیا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اگر علیزے شہرت حاصل نہ کرچکی ہوتی تو آپ اور میں اس کے انسٹاگرام اکاونٹ پر موجود نہیں ہوتے۔ ہمیں لوگوں کو اپنی بات کے اظہار کی آزادی دینی چاہیئے جس طرح بھی وہ چاہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مائنس ڈگری درجہ حرارت میں شوٹنگ کیلئے بارش میں بھیگتی حنا خان کی ویڈیو وا ئرل