فیصل آباد میں گم ہونیوالی 3سالہ بچی کی لاش گوجرہ نہر سے برآمد

Jun 02, 2021 | 14:57:PM
فیصل آباد میں گم ہونیوالی 3سالہ بچی کی لاش گوجرہ نہر سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فیصل آباد میں دربار سے لاپتا ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش گوجرہ میں نہر سے مل گئی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 30 ج ب کا رہائشی ذوالفقار اپنے بچوں کو لے کر گزشتہ روز دربار پر گیا تھا جہاں وہ اپنی 3 سالہ بیٹی کشف کو موٹرسائیکل کے قریب چھوڑ کر نیاز کے چاول لینے گیا تو بچی غائب تھی۔ پولیس نے بتایا ہےکہ بچی کے اغوا کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ ساندل بار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور بچی کی تلاش جاری تھی کہ اس کی لاش گوجرہ کے علاقے میں نہر سے مل گئی۔ 

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کردی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
 یہ بھی پڑھیں:  کراچی۔۔ گھر سے 12 سالہ بچی کی لاش برآمد