جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی ، ڈومیسٹک روٹس پر جہازوں کے ٹکٹ سستے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف)جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر کے ڈومیسٹک روٹس پر جہازوں کے کرائے کم ہو گئے۔
اسلام آباد سے کوئٹہ کا یک طرفہ ٹکٹ کم سے کم 16 ہزار 770 اور زیادہ سے زیادہ 48 ہزار 890 روپے ہو گیا۔
لاہور سے کوئٹہ کا فضائی کرایہ کم سے کم 12 ہزار 20 اور زیادہ سے زیادہ 44 ہزار 140 روپے ہو گیا۔
کراچی سے کوئٹہ کم سے کم کرایہ 13 ہزار 603 اور زیادہ سے زیادہ 44 ہزار روپے ہو گیا۔
تمام کرایوں میں فیول سرچارج ایوریج 7 ہزار 840 روپے الگ سے شامل ہوں گے۔
ہر ٹکٹ کے اوپر حکومتی ٹیکسز اور لیوی لگنے کے بعد ٹکٹ کی قیمت 26 ہزار 755 روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر بڑا حملہ، 11 افراد ہلاک،54زخمی
فیول سرچارج اور ٹیکسز کے ساتھ روٹین کے دنوں میں ڈومیسٹک روٹ کے اوپر یکطرفہ کرایہ 26 ہزار روپے سے زائد بنتا ہے۔
سیزن کے دنوں میں یاارجنٹ ٹکٹ کی صورت میں ڈومیسٹک روٹ کے اوپر زیادہ سے زیادہ یکطرفہ کرایہ 58 ہزار 875 روپے بنتا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ڈومسیٹک روٹ کے اوپر سب سے زیادہ کرایہ کوئٹہ سے اسلام آباد اور کراچی سے اسلام آباد روٹ پر بنتا ہے ۔