دشمن کی ہر سازش ناکام بنانے کا عزم محرم الحرام میں امن و امان،حکومت و علما کی اولین ترجیح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ملک بھر کے جید علما و مشائخ نے کاروانِ امن و اتحاد کے تحت ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرقہ واریت، شر انگیزی اور دشمن کی سازشوں کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا ہے۔
پریس کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل تمام مکاتب فکر کے قائدین، مشائخ عظام اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی،قائدین نے واضح کیا کہ دشمن کی ہر چال کا جواب اتحاد، صبر اور برداشت سے دیا جائے گا۔
علماءنے اپنے ا پیغام میں قوم متحد اور بیدار ہے، محرم الحرام کے تقدس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،علما و حکومت نے واضح کر دیا کہ محرم میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی ہو گی، کسی قسم کی گنجائش نہیں دی جائے گی۔
پاکستان علماء کونسل نے بین المذاہب مکالمے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو محرم کے دوران فعال کردار ادا کرے گی،وفاقی و صوبائی حکومتیں، علما اور سیکیورٹی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
قائدین نے یاد دلایا کہ محرم کا اصل پیغام اخوت، قربانی، اتحاد اور صبر ہے۔ ان اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہی ہم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں،علماء و مشائخ کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں رابطوں کو تیز کرتے ہوئے پیغام دیا کہ اتحادِ امت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی،علماء کرام نے قوم سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے گریز کریں اور محرم الحرام کے احترام کو ہر صورت مقدم رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا محمد عارف حقانی کا ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھانے کا اعلان