مولانا محمد عارف حقانی کا ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھانے کا اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امیر جے یو آئی مہمند مولانا محمد عارف حقانی کا دشمن کی سازشوں کے خلاف ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ہے۔
مولانا محمد عارف حقانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بہت سی سازشیں اور چیلنجز ہیں، بعض عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان کی آزادی قائم رہے۔
انھوں نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان سے اس کی آزادی چھیننا چاہتی ہیں، جب بھارت نے جارحیت کی تو تمام مکاتب فکر کے علماء اس وقت بھی پاکستانی جھنڈا تھامے سب سے آگے تھے۔
امیر جے یو آئی مہمند نے کہا کہ پاکستان کیخلاف جب بھی کوئی سازش کریگا تو دفاع میں علماء انشاء اللہ سب سے آگے ہی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :26نومبر احتجاج کے مقدمات کی سماعت15اگست تک ملتوی