26نومبر احتجاج کے مقدمات کی سماعت15اگست تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 26نومبر احتجاج کے مقدمات کی سماعت15اگست تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشتگری عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی،راولپنڈی کے سات مقدمات میں ملزمان میں چالان تقسیم کر دیئے گئے،ملزمان انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو پیش ہوئے ،ملزمان کی جانب سے وکلا صفائی محمد معظم بٹ، بسام احمد صدیقی پیش ہوئے ،عدالت نے ملزمان کی حاضری اور چالان کی تقسیم کے بعد سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر پھرگرفتار