صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
کیپشن: صنم جاوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی رہنماصنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کیا گیا،جسٹس فاروق حیدر نے 30 جون کو صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی ۔
ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
والد صنم جاوید کا کہنا ہے کہ صنم جاوید ضمانت پر رہائی کے بعد پشاور روانہ ہو گئیں،صنم جاوید حسن ابدال میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور سے روانہ ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر نے روپے کو پھر روند ڈالا، قیمت میں بڑااضافہ