ایشیز سیریز ؛دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کوشکست دیدی

Jul 02, 2023 | 21:57:PM
ایشیز سیریز ؛دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کوشکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا نے انگلینڈ کو43رنز سے شکست دیدی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور کپتان بین سٹوکس کے علاوہ کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک آسٹریلین گیند بازوں کا سامنا نہ کرسکا، دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 83اور 155رنز کی شاندار باری کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب مچل سٹارک ،کمنزاور ہیزل ووڈ نے 3،3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کیمرون گرین نے ایک بلے باز کو آﺅٹ کیا۔
واضح رہے کہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے نویں وکٹ پر281 رنز کے تعاقب میں 55 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت انتقال کر گئی