پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Jul 02, 2023 | 09:27:AM
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی، پی ٹی آئی سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات ایک کہ بعد ایک بڑھنے لگیں۔ پی ٹی آئی سندہ  کی جانب سے کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندہ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری کے بعد سابقہ کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا، صوبائی صدر کی منضوری کے بعد جنرل سیکٹری سندہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا،.

نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا  کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو جاری، اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل کی منظوری سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سندھ علی پلھ نے کراچی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جلد پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائیگا۔

جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ علی پلھ  کا کہنا تھا کہ جلدہی  پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔