کورونا سے مزید24 افراد جاں بحق،مثبت شرح 2.72 فیصد 

Jul 02, 2021 | 08:25:AM
کورونا سے مزید24 افراد جاں بحق،مثبت شرح 2.72 فیصد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے 1 ہزار 277 نئے کیسز سامنے آگئے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 2.72 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں46 ہزار 941 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے1277 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی دارالحکومت دلی میں گرمی کا  90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا