جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اہم اعلان کردیا

Jan 02, 2026 | 20:48:PM
جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اہم اعلان کردیا
کیپشن: مولانا غفور حیدری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرتی ہیں تو اس حوالے سے مشاورت کی جا سکتی ہے۔ 

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے فوری تقرر کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب اکثریتی اپوزیشن جماعت میں سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اس عہدے پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے باعث ہمارے جوان مسلسل شہید ہو رہے ہیں، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی نہ کوئی مستقل حل اب نکالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کی نگران کابینہ تشکیل دیدی گئی،کون کون شامل؟ نام سامنے آ گئے