گلگت بلتستان کی بارہ رکنی نگراں کابینہ مکمل ہو گئی

Jan 02, 2026 | 18:48:PM
 گلگت بلتستان کی بارہ رکنی نگراں کابینہ مکمل ہو گئی
کیپشن: گلگت بلتستان کے  نگراں وزیراعلیٰ  جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد ناصر   کی ایک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ  جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد ناصر  نے اپنی کابینہ تشکیل دے کر وزرا کے تقرر کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ آج ہونے والے نوٹیفکیشن کےمطابق گلگت بلتستان اسمبلی کی نگراں کابینہ میں  12 وزیر  اور  دو مشیر شامل ہیں۔

گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد ناصر  نے منتخب حکومت کی میعاد پوری ہونے کے بعد  26 نومبر 2025 کو  نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ انہوں نے اپنی نگراں کابینہ تشکیل دینے مین احتیاط سے کام لیا اور اایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد آج اپنی نگراں کابینہ مکمل کی ہے۔ جسٹس یار محمد ناصر  گلگت ب؛لتستان کی نئی اسمبلی کے انتخاب کے بعد منتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب تک اس اہم صوبہ میں انتظامی امور انجام دیں گے۔

آج ہونے والے  نوٹیفکیشن میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نگراں کابینہ میں شامل وزرا کا تعلق  گلگت بلتستان کے دس اضلاع سے ہے، نئے نگراں وزرا  کل تک حلف اٹھائیں گے۔ 

نگراں کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا میں ساجد علی بیگ، غلام عباس، کرنل ابرار اسماعیل، مہرداد، شرافت الدین ، مولانا سرور شاہ ، راجہ شہباز خان، ممتاز حسین ، ڈاکٹر نیاز علی ، سید عادل شاہ، بہادر علی ودیگر شامل ہیں۔