رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارے میں 34.57 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق دسمبرمیں ماہانہ بنیادوں پرتجارتی خسارے میں 28.38فیصدکااضافہ ہوا جبکہ دسمبرمیں سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارہ 23.79فیصد بڑھ گیا۔گزشتہ مہینے تجارتی خسارےکاحجم 3ارب 70کروڑ 5لاکھ ڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تادسمبر2025میں درآمدات 11.28فیصد بڑھ گئیں،جولائی تادسمبرمیں درآمدات کاحجم 34ارب38کروڑ80 لاکھ ڈالرزرہا، دسمبر2025میں درآمدات 6ارب2 کروڑ 20لاکھ ڈالرز رہیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تادسمبر2025میں ملکی برآمدات 8.70فیصدکم ہوئیں،مالی سال کےپہلے6 ماہ میں برآمدات 15ارب18 کروڑ40لاکھ ڈالرز رہیں، دسمبرمیں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں20.41 فیصدکی کمی ہوئی،گزشتہ ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 4.26فیصد کم ہوئیں،دسمبر2025میں ملکی برآمدات کاحجم 2 ارب31کروڑ70لاکھ ڈالرز رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی،اماراتی درہم اور سعودی ریال نے روپے کو پچھاڑ دیا