نگران وزیر اعظم کی چودھری شجاعت سے ملاقات ، اہم وجہ سامنے آ گئی

Jan 02, 2024 | 12:50:PM
نگران وزیر اعظم کی چودھری شجاعت سے ملاقات ، اہم وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے  انکے گھر پر ملاقات، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی  ان کے ہمراہ تھے۔ 

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت کی تیمارداری کیلئے  ان کے گھر پہنچ گئے ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی بھی تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین سے انکی صحت بارے دریافت کیا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال  کیا، چودھری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں ،چودھری شجاعت حسین نےہمیشہ رواداری اورمفاہمت کی سیاست کی۔

 اس موقع پر نگران وزیر اعظم نے محسن سپیڈ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ محسن نقوی نے خدمت ، کارکردگی اورمسلسل محنت کی اعلیٰ مثال قائم کی  ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : امام آؤٹ، صائم اِن، سڈنی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان