امام آؤٹ، صائم اِن، سڈنی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

Jan 02, 2024 | 12:30:PM
امام آؤٹ، صائم اِن، سڈنی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلنے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے 11 رکنی اسکواڈ کو لائن اپ کر دیا گیا،سیریز کے آخری میچ میں اوپنر امام الحق کو ڈراپ کر کے صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔  صائم ایوب کل اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

پاکستانی ٹیم میں عبد اللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان،سلمان علی آغا،صائم ایوب،ساجد خان ،حسن علی،میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل دنیا کی عمر رسیدہ مرغی چل بسی

واضح رہے کہ تیسرا ٹیسٹ میچ پاکستان و آسٹریلیا کے مابین کل سے شروع ہوگا, اگر آسٹریلیا یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر دے گا۔ 

پاکستان اگر  یہ میچ جیتا تو پاکستان 3 میچز کی سیزیز میں صرف 1 میچ ہی جیت کر وائٹ واش ہونے سے بچ جائےگا۔

 یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ پاکستان 79 رنز سے ہار گیا تھا۔