جیکلین فرننڈس کے ساتھ  تعلق ۔۔چندر شیکھرکا تہلکہ خیز اعتراف

Jan 02, 2022 | 14:53:PM
چندرا شیکھر کے ساتھ تعلق بارے اہم انکشاف
کیپشن: چندرا شیکھر جیکلین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)200 کروڑ منی لانڈرنگ اور فراڈ کیس کے ملزم سکیش چندرا شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اداکارہ جیکلین فرننڈس  سے معاشقہ تھا۔

 بھارت میں آج کل نوسر باز سکیش چندر ا شیکھر کے ساتھ تعلقات کے باعث اداکارہ جیکلین فرننڈس شہہ سرخیوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں ۔جیکلین کو کیس میں تفتیش کے لیے متعدد مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی کی تیار کردہ چارج شیٹ کے مطابق اداکارہ نے ملزم سکیش چندرا شیکھر سے مہنگے ترین تحائف وصول کیے ہیں جنہیں اب ایجنسی نے ضبط کرلیا ہے۔ شیکش چندرا شیکھر کے وکیل ایڈوکیٹ اننت ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بالکل غلط ہے کہ میرے موکل کو الزام ثابت ہونے سے قبل ہی مجرم یا دغاباز قرار دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فوٹو گرافر نے ایسا کیا کہا کہ نورا فتیحی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں؟؟

اپنے بیان میں ایڈوکیٹ اننت ملک نے کہا کہ سکیش چندرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا جیکلین فرنانڈز سے معاشقہ تھا اور یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے جسے اس کیس میں ہرگز نہیں کھینچنا چاہیے۔

سکیش چندرا شیکھر کے وکیل کا بیان جیکلین فرننڈس کی جانب سے ای ڈی میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہوں گے ؟؟ شیڈول جاری

تحقیقاتی ایجنسی نے جیکلین کے خلاف 5 دسمبر کو لک آؤٹ سرکولر (ایل ای سی) جاری کیا۔ اب اداکارہ کسی بھی حوالے سے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گی۔