ایشوریا،مادھوری،دپیکا لاہور کی ہیرا منڈی سے متعلق فلم میں جلوے دکھائیں گی

Jan 02, 2021 | 19:01:PM
ایشوریا،مادھوری،دپیکا لاہور کی ہیرا منڈی سے متعلق فلم میں جلوے دکھائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )بالی وڈ کی مشہورو معروف اداکارائیں ایشوریا رائے، مادھوری ڈکشٹ ، دپیکا پڈوکون، پرینیتی چوپڑا فلم ’ہیرا منڈی‘ میں جلوہ گرہوں گی۔
تفصیلات کے مطا بق بالی وڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ڈریم پروجیکٹ ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال کی پہلی سہ ماہی شروع کردی جائے گی جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سنجے لیلا کے اسسٹنٹ وبھو پوری سرانجام دیں گے۔بتا یا جا رہا ہے کہ فلم پاکستان کے مشہور شہر لاہور کے مخصوص علاقے(ہیرا منڈی) میں کام کرنے والی خواتین پر بنائی جارہی ہے ،یہ بھی اطلا عا ت ہیں کہ ہیرا منڈی بھارتی فلم انڈسٹری کا مہنگا ترین پروجیکٹ ہوگا۔