بسنت پرلاہور کے 13 ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہورمیں بسنت کے پیش نظرمحکمہ صحت پنجاب نےشہر کے 13 ہسپتالوں کوہائی الرٹ جاری کردیا۔
لاہورکے13سرکاری ہسپتال 6 سے8 فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے،تمام ہسپتالوں کومیڈیکل،نرسنگ،پیرامیڈیکل اسٹاف کی موجودگی،ادویات،ڈرپس،ویکسین،اور سرجیکل سامان کی دستیابی مکمل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ بلڈ بیگ اورخون عطیہ کرنےوالے افراد کی فہرست تیار کرنےکاحکم بھی دیاگیاہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مزیدکہاگیاہے کہ بسنت کے لیےہسپتالوں میں بیڈز مختص کیےجائیں،ایکسرے، الٹراساؤند،سی ٹی سکین، اورایم آر آئی مشین کومکمل طورپر فنکنشل رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سوناایک ہی روز میں مزید 21500 روپے فی تولہ سستا
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سےلکھے گئےمراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں فعال موبائل اور ٹیلیفون کنکشن موجود ہوں،ہسپتال انتظامیہ پلان تیار کرکے فوری محکمہ صحت پنجاب کوجمع کرائے۔