گریمی ایوارڈز؛ بلی ایلش کا ’’وائلڈ فلاور‘‘سانگ آف دی ایئر قرار

 بہترین نئی فنکارہ کا گریمی 26 سالہ اولیویا ڈین کو مل گیا، ایمی ایلن بہترین سانگ رائٹر قرار پائیں

Feb 02, 2026 | 11:04:AM
گریمی ایوارڈز؛ بلی ایلش کا ’’وائلڈ فلاور‘‘سانگ آف دی ایئر قرار
کیپشن: بلی ایلش گریمی ایوارڈکے موقع پر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اعترافِ فن ہرفنکارکی ضرورت ہوتا ہے،ہرفنکارچاہتاہے کہ لوگ اس کے فن کوسراہیں اوراسکی ذات کو خراج تحسین پیش کریں،دُنیا بھر میں فنکاروں کے اعتراف فن کیلئے انہیں ایوارڈزسے نوازا جاتاہے۔

جس طرح آسکرکوفلمی دُنیااور ایمی کوٹی وی یعنی”چھوٹی سکرین کاسب سے بڑاایوارڈکہاجاتاہے اسی طرح گریمی کومیوزک کی دنیاکاسب سے بڑاایوارڈقراردیاجاتاہے ،جوگلوکاریاموسیقارگریمی ایوارڈ حاصل کرلیتاہے اس کے فن کی پختگی پرگویا مُہرتصدیق ثبت ہوجاتی ہے۔


اس سال لاس اینجلس میں رنگوں،روشنیوں اورخوشبوؤں سے سجی گریمی ایوارڈزکی رنگارنگ تقریب  میں موسیقی کے عالمی ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، سانگ آف دی ایئر 2025 گلوکارہ بلی ایلش کے ’’وائلڈ فلاور‘‘ کے نام رہا۔


 بہترین نئی فنکارہ کا گریمی ایوارڈ 26 سالہ اولیویا ڈین کو مل گیا جبکہ البم آف دی ایئر اور بہترین گلوبل پرفارمنس کا ایوارڈ پورٹو ریکو کے ریپر’’بیڈ بنی‘‘ نے اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار ہالی ووڈ اداکارہ کے پاس کیسے پہنچا؟نئی بحث چھڑگئی
 

بہترین سانگ رائٹر ایمی ایلن قرار پائیں۔

 ایوارڈ شو میں سٹیج پر موسیقاروں کی جانب سے پرفارمنسز پیش کی گئیں، جنہوں نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔