بالی ووڈ اداکارہ  پونم پانڈے کینسر کے باعث چل بسیں

Feb 02, 2024 | 12:26:PM
بالی ووڈ  اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے سروائیکل کینسر کے بائث چل بسیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ  اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے 32 سال کی عمر میں سروائیکل کینسر کے بائث چل بسیں۔ 

پونم پانڈے کے انتقال کی اطلاع ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔اُن کی موت کی خبر کے حوالے سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج کی صبح ہمارے لیے اداسی سے بھری ہوئی ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل  کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے، جو بھی اس سے ملا وہ اس سے پیار کرتا تھا۔

پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ غم کے اس گھڑی میں ہم آپ سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔ ہم اسے ہر اس چیز کیلئے یاد رکھیں گے جو اس نے شیئر کی ہیں۔  

پونم پانڈے کے چاہنے والوں کی جانب  سے  سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پونم پانڈے کو آخری بار کنگنا رناوت کے ریئلٹی شو لاک اپ میں دیکھا گیا تھا۔ جس میں وہ کافی بولڈ انداز میں پیش ہوئی تھیں۔