شوبز کی بحالی خوش آئند ہے، ہدایتکار سنگیتا

Feb 02, 2021 | 19:25:PM
 شوبز کی بحالی خوش آئند ہے، ہدایتکار سنگیتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ کورونا وباءابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی لیکن شوبز کی بحالی خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ کورونا سے صحت یابی کے بعد اب بہت احتیاط کرتی ہوں۔ نئے پروجیکٹ پر کام کا آغاز کر رہی ہوں ، امید ہے رواں سال سینما گھر کھل جائیں گے ۔

واضح رہے کہ معروف ہدایت کارہ سنگیتا کورونا سے چند روز قبل ہی صحت ہو ئی ہیں اور دوبارہ شوبز کی دنیا میں کام کرنا شروع کیا ہے۔