امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں برف کے طوفان کی زد میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں برف کے طوفان کی زد میں آگئیں، ریاست نیو یارک، الینوائے اور مشیگن میں عمارتیں، مکانات، سڑکیں دو فٹ سے زائد برف سے ڈھک گئیں۔
ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں، شکاگو کے ایئر پورٹ پر آٹھ اعشاریہ چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ یہ شہر میں ماہ نومبر میں سب سے زیادہ برف پڑنے کا ریکارڈ بن گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں، یخ بستہ ہواؤں اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند