شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند

Dec 01, 2025 | 22:31:PM
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) شدید دھند اور حد نگاہ کی کمی کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئی تک بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھند کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ڈرائیورز کے لیے سفر خطرناک ہو گیا ہے، اس لیے عارضی طور پر سڑک بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اوراگر سفرکرنا ضروری ہو تو دھیرے دھیرے اوراحتیاط کے ساتھ ڈرائیوکریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  موٹروے پر موجود کوئیک ریسپانس ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں، جیسے ہی دھند کم ہوگی اور حد نگاہ معمول پرآئے گی، موٹروے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

شہریوں کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک اپ ڈیٹس اور موٹروے پولیس کے جاری کردہ اعلامیے باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛  خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے:سلیم بخاری