سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ۔۔۔قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟ پریشان کن خبر

Dec 02, 2021 | 17:57:PM
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ۔۔۔قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟ پریشان کن خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا850 روپے مہنگا ہو گیاجس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 23 ہزار650 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 729 روپے کا اضافہ ہوا،10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار10 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں8 ڈالر کی کمی ہوئی،عالمی مارکیٹ میں سونا1777 ڈالر اونس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔سکول کل سے اگلے حکم تک بند رہیں گے