ڈینگی نے لاہور میں ایک اور مریض کی جان لے لی

Dec 02, 2021 | 12:11:PM
ڈینگی ،مریض،اموات،اضافہ
کیپشن: ڈینگی مریض(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈینگی نے لاہور میں ایک اور مریض کی جان لے لی، صوبائی دارالحکومت میں مزید 125 افراد متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

 24 نیوز ایچ ڈی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب متاثرہ افراد کی کل تعداد 25,436 ہو گئی ہے۔پنجاب کے سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں نے 300 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا ضائع کیا ۔جن میں لاہور کے 246 علاقے شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا  صوبےمیں مزید 35 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں 16 کیسز شامل ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 10468 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:خبر دارشدید سر دی ،دھند،سموگ۔۔محکمہ موسمیات کا اہم اعلان