خبر دارشدید سر دی ،دھند،سموگ۔۔محکمہ موسمیات کا اہم اعلان

Dec 02, 2021 | 07:13:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔  تاہم میدانی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ ،دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے دوران شدید سردرہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:دسمبر کے پہلے دن شاندار تحفہ۔۔ پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا

پشاور، مردان، چارسدہ ،نوشہرہ، ڈی آئی خان اور صوابی میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ،دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔  صبح کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینطیر آباد، موہنجو داڑو اور گردونواح میں ہلکی دھند ،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور صبح اوررات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:دھند کا راج۔۔موٹروے بند کر دی گئی