بھارتی حکومت کا عوام کوشاندار تحفہ۔۔ پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا 

Dec 01, 2021 | 14:49:PM
بھارت،پٹرول،سستا،دہلی سرکار
کیپشن: بھارت میں پٹرول سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)کیجریوال حکومت نے دسمبر کے پہلے دن دہلی کے لوگوں کو ایک شاندار تحفہ دیا ہے۔ دہلی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ  میں پٹرول پر VAT کم کرنے کا فیصلہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق دہلی کی کیجریوال حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے عام آدمی کو بھی راحت دی ہے۔ حکومت نے VAT میں کمی کرتے ہوئے دہلی میں پٹرول 8 روپے سستا کر دیا ہے۔ پیٹرول پر VAT (ویلیو ایڈڈ ٹیکس)  کو 30 فیصد سے کم کر کے 19.40 فیصد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خبر دارشدید سر دی ،دھند،سموگ۔۔محکمہ موسمیات کا اہم اعلان

 نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت موجودہ 103.97 روپے سے کم ہو کر تقریباً 95.97 روپے پر آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہاز پرسفر کرنےوالےخبردار۔۔پروازیں صرف دو وقت چلیں گی