گوجرانوالہ؛9 مئی میں پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ کی درخواست ضمانت خارج

Aug 02, 2025 | 20:51:PM
گوجرانوالہ؛9 مئی میں پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ کی درخواست ضمانت خارج
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال)گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ نے 9مئی مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ کی سیشن کورٹ میں سماعت  ہوئی،عدالت نے مرکزی رہنما پی ٹی آئی احمد چھٹہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، زرتاج گل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حاضری معافی کی درخواست قبول کر لی گئی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ،زرتاج گل کی عبوری ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی،عدالت میں سماعت کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کا انقلابی اقدام، بچوں کی پیدائش پر والدین کو رقوم دی جائیں گی، اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے