اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثہ،انتظامیہ کی غفلت اور بے پرواہی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گزشتہ روز لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین حادثہ میں انتظامیہ کی غفلت اور بے پرواہی سامنے آگئی۔
حادثے کا شکار ٹرین کی خراب بوگی کی ٹرین روانگی کے وقت مرمت کی فوٹج 24 نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کے مذکورہ خراب بوگی میں روانگی کے وقت بھی مرمت کا کام ہو رہا ہیں۔
ٹرین کی خراب بوگی کو ٹھیک نا ہونے کے باوجود ٹرین میں لگایا گیا،بوگی کی کلیرنس نا ملنے پر مسافروں کو خراب بوگی سے اتارا گیا اور پھر دوبارہ سوار کیا گیا۔
عملہ کی لاپرواہی کی وجہ مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا،خراب بوگی کی وجہ سے اسلام آباد ایکسپریس کی7 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھی،حادثے میں25 افراد زخمی ہُوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیسکونے بلوں عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع ہونے والے صارفین کو سہولت دیدی