فیسکونے بلوں عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع ہونے والے صارفین کو سہولت دیدی
کیپشن: بجلی بل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس علی)فیسکو نے بلوں کی عدم ادائیگیوں پر کنکشن منقطع ہونے والے صارفین کو سہولت دے دی۔
صارفین کو پچاس فیصد ادائیگیوں پر کنکشن بحالی کی سہولت مل گئی،تمام سرکلز کو پچاس فیصد ادائیگیوں پر کنکشن بحال کرنے کا حکم جاری کردیاگیا۔
فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کٹنے والے کنکشنز کے صارفین کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،پچاس فیصد ادائیگیوں پر کنکشن بحالی کی سہولت دی گئی ہے ،صارفین متعلقہ سرکل دفاتر سے اقساط کروا کر کنکشن بحال کرواسکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا پی پی87 سے ملک احمد خان بھچر کی سیٹ پر اہم خاتون کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ