بیٹے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان

Aug 02, 2025 | 16:00:PM
بیٹے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی، عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کی جس کے بعد عمران خان کی قاسم اور سلیمان سے بات کروائی گئی،کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ گواہ نیب افسر آفتاب احمد کا بیان قلمبند کیا گیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کر لی جبکہ عمران خان کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے،عدالت نے دو مزید گواہان رابعہ اور ثنا کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلیفون پر گفتگو کروائی گئی ہے، جیل میں ان کے اخبارات بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بچے صرف مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، میرے بچے سیاست یا احتجاجی تحریک کاحصہ نہیں بنیں گے۔

خیال رہے کہ جولائی 2024 میں عمران خان نے بیٹوں سے بات نہ کروانے کے خلاف درخواست دائر کر دی تھی جس پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی تھی اور جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 جولائی تک جیل انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا تھا۔

 واضح رہے کہ عدالت نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی۔