سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب میں واقع گرین ماؤنٹین پارک میں پینڈولم جھولا حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ سیاحتی شہر طائف میں پیش آیا جہاں مشہور جھولا دورانِ سواری اچانک ٹوٹ گیا اور اس میں سوار متعدد افراد ہوا میں اڑتے ہوئے زمین پر جا گرے۔
حادثے کا شکار بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،یہ حادثہ رواں ہفتے کی بدھ کی شام کو پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’360 بگ پینڈولم‘ جھولے کو گرین ماؤنٹین پارک کا مرکزی جھولا قرار دیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پینڈولم جھولا معمول کے مطابق سیاحوں کو جھولے دے رہا ہے۔
Shocking footage from an amusement park in Taif, eastern Saudi Arabia, shows a ride called "360" collapsing while full of people. Dozens were injured, some seriously. pic.twitter.com/aiweHPczjs
— ME24 - Middle East 24 (@MiddleEast_24) July 31, 2025
پینڈولم جھولے کے سوار اس دوران خوشی سے چیخ و پکار کر رہے ہیں کہ اچانک ایک تیز آواز آتی ہے اور جھولے کا مرکزی ستون دو حصوں میں ٹوٹ جاتا ہے۔
اس کے بعد جھولے میں بیٹھے افراد جن میں زیادہ تر خواتین ہیں، جھولے سمیت پلیٹ فارم پر جا گرتے ہیں اور ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں آنے لگتی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق جھولے کے سواروں کو سیفٹی بیلٹس سے باندھا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بہت سے افراد جھولے سے گر کر شدید زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر پارک کو بند کر کے علاقے کو سیل کر دیا اور افسوسناک واقعے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
گورنر شہزادہ سعود بن ناہر بن سعود بن عبدالعزیز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گرین ماؤنٹین ریزورٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔