ملک امجد زبیر ٹوانہ چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

Aug 02, 2023 | 00:10:AM
ملک امجد زبیر ٹوانہ چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: واضح رہے کہ عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک امجد زیبر ٹوانہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس کے علاوہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ اس وقت ممبر انکم ٹیکس پالیسی کے عہدے پر تعینات ہیں اور اِن لینڈ ریونیو آپریشنز کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

واضح رہے کہ عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔

نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے سمری میں دوسرا نام ممبر ایف بی آر ایڈمن ندیم رضوی اور تیسرا نام راشد محمود لنگڑیال کا شامل تھا۔