IPL میچ میں شائقین گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

Apr 02, 2026 | 15:54:PM
IPL میچ میں شائقین گتھم گتھا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میدان کرکٹ سے زیادہ اکھاڑہ بن گیا۔

میچ کے دوران شائقین کرکٹ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میدان کے اندرفینز کی سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے۔

  دلی کیپیٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان میچ کرکٹ سے زیادہ شائقین کی لڑائی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی وزیر کھیل نےارجنٹائن کی فٹبال ٹیم اور لیونل میسی کو دھوکے باز قرار دے دیا

شائقین کرکٹ مکے اور لاتوں سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے، پولیس کی مداخلت کے بعد ماحول ٹھنڈا ہوا۔

شائقین کرکٹ نے ہونے والی لڑائی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

شائقین نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس طرح کی چیزیں دیکھنے میدان میں نہیں آتے۔

واضح رہے کہ میچ میں دلی کیپیٹلز نے ایل ایس جی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔