حکومت کا آئندہ سال بھی بھرپور انداز میں بسنت منانے کا فیصلہ

Apr 02, 2026 | 12:45:PM
 حکومت کا آئندہ سال بھی بھرپور انداز میں بسنت منانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہرجمیل)بسنت 2027 کیلئے حکام نے سر جوڑ لئے اورحکومت نے آئندہ سال بھی بھرپور انداز میں بسنت منانے کا فیصلہ کرلیا۔
 ذرائع کے مطابق حکام نے بسنت کے لئے پیشگی انتظامات شروع کر دئیے ہیں،بسنت 2026 کے تجربے کی روشنی میں خامیوں کو دور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نرخ قابو میں رکھنے کیلئے 6 ماہ قبل ہی پتنگ و ڈور بنانے کی اجازت زیرغورہے،اس کے علاوہ دیگر اضلاع اور صوبوں سے بھی قبل از وقت سامان منگوانے کی اجازت ہو گی ۔
بسنت کے دنوں سے قبل پتنگ و ڈور کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے گی جس سے نرخ بھی قابو میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کو آن لائن کلاسز،وزیر تعلیم پنجاب نے منظوری دے دی
گزشتہ بسنت میں محض 1 ماہ قبل پتنگ و ڈور بنانے کی اجازت دی گئی تھی.