جمعہ کو آن لائن کلاسز،وزیر تعلیم پنجاب نے منظوری دے دی
پنجاب بھر کے سکولز، کالجز اور جامعات کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی ،اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے:رانا سکندر حیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور جامعات کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں چار دن فزیکل کلاسز جبکہ جمعہ کے روز آن لائن کلاسز ہونگی،فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام پرائیوٹ و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔
یاد رہے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے، دوسری شفٹ والے اسکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، دوپہر والے اسکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔