عامر خان سے بھی اچھا ڈانس،’تیرے عشق میں ناچیں گے‘ پر خوبصورت لڑکی کے رقص کی ویڈیو وائرل

Apr 02, 2023 | 12:47:PM
عامر خان سے بھی اچھا ڈانس،’تیرے عشق میں ناچیں گے‘ پر خوبصورت لڑکی کے رقص کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پر فلمائے گئے گانے ،تیرے عشق میں ناچیں گے پر خوبصورت لڑکی کا دلکش رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور اداکارہ ، تارا شکلا، کا عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ،راجہ ہندوستانی، کے گانے ،تیرے عشق میں ناچیں گے، پر دلکشن رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی ماڈل و اداکارہ تارہ شکلا ماڈلنگ و اداکاری کے علاوہ مزاحیہ رقص کی ویڈیوز بھی تخلیق کر کے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اسی لیے صرف انسٹاگرام پر ان کے 97 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔ 

مزید پڑھیں: اجے دیوگن کا حروا تریویدی کی ذہانت کی تعریف

اس بار بھی تارا نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر عامر خان کی فلم راجہ ہندوستانی کے گانے تیرے عشق میں ناچیں گے پر خوبصورت رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں ماڈل و اداکارہ نے 90 کی دہائی کے گانے پر کیا جانے والا رقص خاص کر ہک سٹیپ بہت ہی خوبصورت اور دلکش انداز میں کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Taara_celeb (@taara_celeb)

ویڈیو کے شیئر کرتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے اس کو سراہنا شروع کر دیا۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز، لائکس، شیئرز اور کمنٹس مل چکے ہیں۔ 

اس کے علاوہ اداکارہ نے سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ،تیرے نام، کے معروف گانے ،دل پردیسی ہو گیا، پر بھی خوبصورت رقص کی ویڈیو اپنے صارفین کے ساتھ شیئر کی جسے باقی ویڈیوز کی طرح خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Taara_celeb (@taara_celeb)