سینئر اداکا ر جاوید شیخ نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

Apr 02, 2022 | 13:24:PM
جاوید شیخ ، اعزاز
کیپشن: جاوید شیخ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اور سینئراداکار جاوید شیخ کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گولڈن ویزا ملنے پر بہت خوش ہوں اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکرگزار ہوں۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت اور شاہ رخ خان سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔


واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔اس سے قبل جنید خان، ثنا جاوید، عمیر، فخرِ عالم، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بھی یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زارانور عباس کی دودھ میں نہانے کی ویڈیو وائرل۔ سوشل میڈیا صارفین برہم