افغانستان زلزلہ،اسحاق ڈار کا افغان عبوری وزیر خارجہ کو ٹیلیفون،مولانا فضل الرحمان کا اظہار افسوس

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور،افغان شہریوں کو پاکستان منتقل کر کےعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

Sep 01, 2025 | 21:37:PM
افغانستان زلزلہ،اسحاق ڈار کا افغان عبوری وزیر خارجہ کو ٹیلیفون،مولانا فضل الرحمان کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس+ ملک رحمان+عثمان خان)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلی فون رابطہ کرکے افسوس کا اظہار کیا۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی برادر ملک افغانستان میں زلزلے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کے لیے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک اہم قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شدید زخمی افغان شہریوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے انہیں معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کہا کہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعائوں اور ہمدردی کا پیغام بھی دیا۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نےبھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے ۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاء گو ہوں ۔مشکل وقت میں افغان عوام اور امارت اسلامی سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں ۔اللہ کریم انسانیت کو ہر قسم کے مصائب سے محفوظ فرمائے ۔

ادھر خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کے لیے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک اہم قرارداد منظور کر لی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شدید زخمی افغان شہریوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے انہیں معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شادیوں اور تہواروں کے سیزن سے قبل دبئی میں سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی