مسجداقصیٰ صحن کے نیچے غیرقانونی اورخفیہ کھدائی،اسرئیل کی اسلامی آثار جان بوجھ کر مٹا نے کی کوشش

یہ کارروائیاں مشرقی یروشلم میں یہودیوں کے تسلط کے وسیع منصوبے کا حصہ ہیں، فلسطینی

Sep 01, 2025 | 17:21:PM
مسجداقصیٰ صحن کے نیچے غیرقانونی اورخفیہ کھدائی،اسرئیل کی اسلامی آثار جان بوجھ کر مٹا نے کی کوشش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ  اسرائیل مسجداقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی اورخفیہ کھدائی کررہا ہے ۔فلسطینی اتھارٹی کی یروشلم گورنریٹ نے اس پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہا اسرئیل اموی دور کے اسلامی آثار جان بوجھ کر مٹا نے کی کوشش کررہا ہے۔

 غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی گورنریٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیک ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز فلیش پوائنٹ کے نیچے غیر قانونی کھدائی کر رہی ہیں۔ اتھارٹی کی یروشلم گورنریٹ نے اسرائیل پر الزام لگایا ہےکہ وہ  اموی دور کے اسلامی آثار جان بوجھ کر مٹا نے کی کوشش کررہا ہے۔یہ آثار مسلمانوں کے جائز حق اور مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی کی یہ سرگرمیاں مکمل طور پر خفیہ طریقے سے انجام دی جا رہی ہیں اور اسرائیل کا مقصد مسجد اقصیٰ کو شہید کرکے مستقبل میں یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنا ہے۔ گورنریٹ نے اسرائیلی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے عالمی برداری اور اداروں سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

لیک ویڈیو کے حوالے سے گورنریٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسرائیلی کھدائی کے صحیح مقام کی وضاحت نہیں کی ہے، لیکن تل ابیب نے مسجد اقصیٰ کے نیچے کئی برسوں سے سرنگیں کھودی ہیں، فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مشرقی یروشلم میں یہودیوں کے تسلط کے وسیع منصوبے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی کے ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا، آئندہ 72 گھنٹے نہایت مشکل ترین ،جمنا ندی بپھر رہی