ایشیا کپ: شائقین کیلئے نئی ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شارجہ میں جاری سہ ملکی سیریز میں یو اے ای حکام نے شائقین کے لیے نئی ہدایات جار کر دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کریں، مخالف ٹیم کے خلاف نعرے یا اشارے نہ کریں۔
متحدہ عرب امارات کے حکام نے ہدایت کی کہ شائقین اپنی نشستوں پر رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے سے گریز کریں۔
مخالف ٹیم کے شائقین کے قریب جا کر نعرے یا نامناسب اشارے کرنے سے بھی پرہیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بےنظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔
مزید پڑھیں:کاؤنٹی کرکٹ، امام الحق کی چوتھی سنچری