گاڑی کی رجسٹریشن شناختی کارڈ پر مالک کے نام ،سسٹم کا آج سے آغاز ہوگیا

شہری اب نمبر اپنے پاس رکھ کر اگلی گاڑی پر لگا سکیں گے،معمولی فیس پرنئے نمبر کا اجراء ہوگا،ایکسائزحکام 

Sep 01, 2025 | 12:44:PM
 گاڑی کی رجسٹریشن شناختی کارڈ پر مالک کے نام ،سسٹم کا آج سے آغاز ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی)موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پرسسٹم کا پنجاب بھر میں آج سے آغاز ہوگیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق شہری اب موٹر اورگاڑی کا نمبر اپنے پاس رکھ کر اگلی گاڑی پر لگا سکیں گے،پرانے نمبر کی بجائے نئے نمبر کے اجراء پر معمولی فیس ادا کرنا ہوگی۔
ایکسائزحکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھ کررجسٹریشن کو گاڑی کی چیسیز سےمالک کے شناختی کارڈ پرمنتقل کیا گیا ہے،شناختی کارڈز پر رجسٹریشن کی منتقلی سے مالک کے نام پرگاڑی کاتمام ریکارڈموجود رہےگا۔
عمرشیر چٹھہ کے مطابق استعمال شدہ گاڑی خریدنے پر نیا نمبر جاری ہوگا جس کی معمولی فیس ہوگی،موٹر سائیکل پر اضافی فیس 1ہزار اورگاڑیوں پر سی سی کے حساب سے 1ہزار سے6 ہزارفیس اضافی وصول کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:سکول کھل گئے،نئے اوقات کارکا نوٹیفیکیشن جاری
ایکسائزحکام کے مطابق دوسال تک شہری بغیر گاڑی خریدے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اسکے بعد معیادختم ہوجائےگی،نئے نظام کے تحت من پسند نمبرز شہری اگلی گاڑی پر استعمال کرکے لاکھوں روپے بچا سکیں گے۔