سکول کھل گئے،نئے اوقات کارکا نوٹیفیکیشن جاری

Sep 01, 2025 | 08:45:AM
سکول کھل گئے،نئے اوقات کارکا نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ہائی اور ہائرسکینڈری کے بعدپہلی تا آٹھویں جماعت تک بھی پنجاب بھر کے سکول آج کھل گئے اورنئے اوقات کارکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
اڑھائی ماہ بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیاہے،سکولوں میں نرسری تا ہائرسکینڈری تک تمام کلاسسز لگیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں زلزلے سے تباہی ، 20 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
پہلے روز سکولوں میں طلباء کی حاضری 20 فیصد کم رہی،سکول کھلنے پر بچوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔

سکول کھلنے کےبعدسرکاری سکولوں کیلئے نئے اوقات کار بھی جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے اورڈیڑھ بجے چھٹی ہوگی،جمعہ کےروز چھٹی 12 بجے ہوا کرے گی،سکینڈ شفٹ سکول 2 بجےلگا کریں گے اورساڑھے پانچ بجے چھٹی ہوگی،ڈبل شفٹ سکول جمعہ کے روز اڑھائی بجے لگیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نئے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔