شاہین آفریدی کو ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے: وسیم اکرم

Sep 01, 2025 | 09:33:AM
شاہین آفریدی کو ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے: وسیم اکرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق کرکٹ  سٹار وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اپنے کیرئر میں نام بنانے کے لیے مفید مشورے دیئے ہیں۔

وسیم اکرم نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ شاہین آفریدی ایک بڑے سٹار ہیں، انہیں میچ کے دوران پُرسکون انداز اپنانا چاہیے، ان کا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو وسیم اکرم بننے کے لیے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وائٹ بال کی کرکٹ آسان ہے، اگر وہ ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی بننے کے لیے ذہن بنالیں تو تمام چیزیں درست ہو جائیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:یاسمین راشد  کے حوالے  سے بڑی خبر آگئی

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ پیسہ تو آ جائے گا لیکن یہ بھی سوچنا ضروری ہے کہ میں کون سی روایت چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ ریٹائر ہونے کے بعد لوگ کہیں کہ یہ ایک اچھا کھلاڑی تھا، یہ بہت اہم ہے۔

انے کیرئر کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بڑوں سے یہ سیکھا کہ جب ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر رہی ہو تو تم میدان میں جاؤ اور کھیل کر دکھاؤ اور اگر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہو تو کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دو۔