یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں

Sep 01, 2025 | 09:10:AM
یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد نے لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔

  یاسمین راشد کی جانب سے اپیلیں تھانہ شادمان، شیرپاؤ پل، جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں دائر کی گئی ہیں۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سزائیں معطل کی جائیں، لاہور ہائی کورٹ حتمی فیصلے تک سزا معطل کرکے رہائی کا حکم جاری کرے۔

 یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارش ،گاڑیاں سیلابی نالے میں بہہ گئیں

 لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد دیگر رہنماؤں کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔ 

واضح رہے کہ 11 اگست کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھا، جب کہ یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنا دی تھی۔