ڈالر کو بریک نہ لگ سکی، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Sep 01, 2023 | 18:39:PM
ڈالر کو بریک نہ لگ سکی، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوکر 328 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔

یاد رہے کہ نگران حکومت کے 3 ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے جبکہ انٹربینک میں 17.50 روپے سے بھی زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایل پی جی مزید مہنگی، فی کلو قیمت قیمت میں 38 روپے97 پیسے اضافہ

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2100 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہوکر 305.47 روپے پر بند ہوا۔