ایل پی جی مزید مہنگی، فی کلو قیمت قیمت میں 38 روپے97 پیسے اضافہ

Sep 01, 2023 | 18:03:PM
ایل پی جی مزید مہنگی، فی کلو قیمت قیمت میں 38 روپے97 پیسے اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں38 روپے97 پیسے کا مزید اضافہ کردیا گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 97 پیسے اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 460 روپے  مہنگا ہو گیا۔ ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 240 روپے 13 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار833 روپے  49پیسے مقرر  کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گر گئی، کپتان کے دیرینہ کھلاڑی کا لاتعلقی کا اعلان

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا۔