سیلاب زدہ علاقے میں دل دہلا دینے والا واقعہ،ویڈیو وائرل

Sep 01, 2022 | 16:54:PM
سوشل میڈیا , شہباز شریف,24نیوز ,بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ,حامد میر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیلاب متاثرہ علاقوں  میں درندے بے لگام ،نوسر بازوں نےراشن دینے کے بہانے مجبور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔

سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ،کہیں سیاستدانوں کی بے حسی اور غرور جھلکتا ہے تو کہیں انسانیت سے محبت کی داستانیں قائم ہورہی ہیں ۔سندھ کے علاقے  شہداد پور  کی سیلاب متاثرہ ایک لڑکی نے الزام  لگایا ہے کہ اسے  راشن کے بہانے 2 افراد لے گئے اور نشہ آور چیزیں کہلا کر 2 دن تک اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔

سینئر صحافی حامد میر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کو مینشن کرتے ہوئے   ویڈیو  کو ریٹویٹ کیا اور لکھا کہ اس بچی کو فوری انصاف کیا جائے۔

وفاقی وزیر  شازیہ مری نے جوابی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔جس پر حامد میر نے شکریہ ادا کیا ہے۔